ویب سائٹ پر خوش آمدید
السلام علیکم ورحمتہ اللھ وبراکاتہ ۔
امید کرتا ہوں کہ آپ بخیر و عافیت سے ہونگے ۔
معزز ویب سائٹ وزیٹر ۔۔۔ یہ ویب سائٹ خالصتا اہل سنت والجماعت حنفی مسلک کے عقائد و اعمال کے
مطابق بنائی گئی ہے۔
جیسے کہ ایک عام قائدہ ہے کہ جہاں پھول ہوتے ہیں وہیں کانٹے بھی اگ آتے ہیں ، بظاہر کانٹوں کے اگ آنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی لیکن چونکہ قدرت کا نظام اسی طریقے سے جاری ہے چنانچہ اہل حق کے ساتھ اہل باطل کا وجود ہونا بھی اسی قاعدہ قانون کے تحت ہے۔
آپ شاید جانتے ہوں کہ نظام کائنات ایک مربوط طریقے کے ساتھ رواں دواں ہے ، لیکن جہاں کہیں کوئی اضطراب کی فضا پیدا ہو ، وہیں اس مربوط نظام میں شگاف آجاتا ہے، جس کی سبب نت نئے فتنے نمودار ہوجاتے ہیں ۔ امت کا شیرازہ بکھیرنے میں یہی عوامل کارفرما رہے ہیں ۔
منکرین تقلید وہ فتنہ گر گروہ ہے جو انگریز کا خود کاشتہ پودا ہونے کے سبب امت کے تواتر علمی کا انکار کرتا ہے اور قرآن و حدیث کی جو بات آسان لگے اور جس پر عمل کرنا نسبتا آسان ہو، اسے اختیار کرلیتا ہے اور دین اسلام ۔۔۔ دین آسان کا نعرہ لگا کر امت مسلمہ کے اندر شگاف ڈال دیتا ہے۔ یہ شگاف کس طرح پڑتا ہے ؟ اس گروہ کے عقائد رذیلہ کیا کیا ہیں ؟ اور امت کے سلف صالحین کے ساتھ بغض و عناد کس طرح پیدا کرتے ہیں ؟ اس مسئلہ کے لئے اس عاجز عمران عمر نے مختصر لیکن سیر حاصل بحث کی ہے۔ آپ تمام قارئین سے گزارش ہوگی کہ اس ویب سائٹ کو خود بھی پڑھیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس فتنہ سے متعلق آگاہ کریں۔ اللھ تعالی آپ کو خیر و برکت دیں ۔
